گرین بہاری گوشت
اجزاء
مٹن ------ ایک کلو
ٹماٹر ------ چار عدد
ہری مرچ ----- آٹھ عدد چھوٹی
دہی ------ آدھا کپ
ہلدی ------ آدھا کھانے کا چمچ
نمک ----- حسب ذائقہ
پیاز ------ دو عدد
تیل ------- ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر ------ آدھا کھانے کا چمچ
لہسن ادرک پیسٹ ------- دو کھانے کے چمچ
ہرا دھنیا ------ تھوڑا سا
METHOD ترکیب
مٹن کو اچھی طرح دھو لیں - پتیلی میں گرم کر کے پیاز کو ڈال کر گولڈن فرائی کر کے نکال لیں- اسی تیل میں ٹماٹر باریک کاٹ کر ڈال دیں اور اچھی طرح گلا لیں-
پیاز اور ہری مرچ کو دہی کے ساتھ پیس لیں اور مٹن میں ملا دیں ساتھ ہی ہلدی اور نمک بھی ملا دیں- آدھے گھنٹے میرینٹ ہونے دیں پھر پتیلی میں تمام مصالحہ لگا گوشت ڈال دیں اور درمیانی آنچ پر پندرہ سے بیس منٹ تک پکائیں- گوشت گل جائے تو اتنا بھونیں کہ تیل اوپر آجائے گرم مصالحہ پاؤڈر چھڑک کر پانچ منٹ دم لگائیں- ہرا دھنیا ڈال کر سرو کریں-گرین بہاری گوشت تیار ہے
گرم چپاتی اور سلاد کے ساتھ کھائیں-

No comments