Home Top Ad

Responsive Ads Here

چائنیز گوبھی گوشت

Share:

                       چائنیز گوبھی گوشت


مشرقی طرز کے تمام کھانوں میں گوبھی گوشت ایک مقبول ڈش ہے۔ سبزی اور گوشت کا امتزاج خوش ذائقہ اور پُرلطف مزہ دیتا ہے۔ عموماً روٹی کے ساتھ کھایا جاتا ہے لیکن موسمِ سرمامیں "باجرے کی روٹی" گوبھی گوشت کے مخفی ذائقوں تک کو اُجاگر کردیتی ہے۔

Ingredients
 پھول گوبھی ایک عدد
 ادرک (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ
 لہسن (پسا ہوا) ایک چائے کا چمچ 
کارن فلور 2کھانے کے چمچ 
اجوائن 1/4 چائے کا چمچ 
لال مرچ 2چائے کا چمچ 
نمک حسب ذائقہ
 اجینو موتو 1/2 چائے کا چمچ
 سویا سوس ایک چائے کا چمچ
 سرکہ ایک کھانے کا چمچ
 کیچپ آدھی پیالی

  Instructions - تیار کرنے کی ترکیب
Method
گوبھی اچھی طرح دھو کر اس کے پھول کاٹ لیں اور ڈنٹھل بھی الگ سے باریک کاٹ کر رکھ لیں

  اب ایک پیالے میں کارن فلور نمک، تھوڑا سا ادرک لہسن کا پیسٹ ، اجوائن اور لال مرچ تھوڑا سا پانی ڈال کر پھینٹ لیں۔ یہ آمیزہ گاڑھا ہونا چاہیے۔

  اب ایک کڑاہی میں تیل تیز آنچ پر گرم کریں اور جب تیل کڑاکڑانے لگے تو آنچ ہلکی کر دیں۔

  اب ایک ایک کرکے گوبھی کے پھول کارن فلور کے آمیزے میں ڈپ کریں اور سنہری رنگت پر فرائی کر لیں۔ 

 اب ایک اورپین میں تھوڑے سے تیل میں پیاز فرائی کریں جب پیاز نرم پڑ جائیں تو اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، گوبھی کے ڈنٹھل، اجینو موتو ، سویا سوس اور سرکہ وغیرہ ڈال کر مصالہ بھون لیں۔

 بھوننے کے بعد اس میں تلے ہوئے گوبھی کے پھول ڈالیں اور کیچپ ڈال کر ہلکی 
آنچ پر دم پر رکھ دیں۔

  گوبھی کی یہ لذیذ ڈش آپ چاولوں اور کیچپ کے ساتھ کھائیں اور منفرد ذائقے کا لطف اٹھائیں۔



No comments