مغلئی سٹیم روسٹ
INGREDIENTS
اجزا
بکرے کی ران ایک عدد
دہی دو سو پچاس گرام
دودھ آدھا کپ
زعفران آدھا چائے کا چمچ
آئل چار کھانے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
نمک حسبِ ذائقہ
(ادرک دو انچ کا ٹکڑا (باریک کٹا ہوا
(لہسن چھ جوئے (باریک کٹی ہوئی
(لال مرچ ایک کھانے کا چمچ (کٹی ہوئی
(زیرہ ایک چائے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا
پیاز ایک عدد
ہری مرچ پانچ سے چھ عدد
سبز پیاز دو عدد
ایک پین میں دودھ اور زعفران کو گرم کریں۔
Method
ترکیب
ران کو چھری کی مدد سے کٹس لگائیں اور اس پر گرم مصالحہ دونوں طرف سے اچھی طرح لگائیں اور دس منٹ کےلئے چھوڑ دیں۔
اب ایک پیالے میں دہی، نمک، ادرک لہسن، آئل، زعفران، کُٹی لال مرچ، پسا زیرہ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
اوپر والے تمام مصالحہ جات ران کو اچھی طرح لگائیں اور اسے پندرہ منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔
ران کو بیکنگ ٹرے میں رکھیں اور پیاز، ہری پیاز اور ہری مرچوں کو اس کے اوپر ڈال دیں۔
پھر اسے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بارہ منٹ کے لئے پکائیں پھر ران کو دوسری سائیڈ میں پلٹ دیں۔
اور دوبارہ بارہ منٹ کےلئے بیک کریں۔
اب ران کو ڈش میں نکال لیں اور ساس کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

No comments