Home Top Ad

Responsive Ads Here

آلو بخارے کی چٹنی آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب

Share:


آلو بخارے کی چٹنی  آلو بخارے کی چٹنی بنانے کی آسان ترکیب 

اجزاء
Ingredients

آلو بخارے: 2 پیکٹ

املی کا گاڑھا رس: 1 پیالی


ابلے بادام: 10 عدد

کلونجی: 1 چائے کا چمچ


ثابت لال مرچ: 10 عدد

باریک کٹی ادرک: 2 کھانے کے چمچ

چینی یا گڑ:1 پیالی

سفید سرکہ: ½ پیالی

نمک: حسب ذائقہ
Method
ترکیب

٭ 2 پیکٹ آلو بخاروں کو گرم پانی میں بھگودیں، جب وہ نرم پڑجائیں تو ہاتھ سے اچھی طرح میش کرلیں۔

٭ اب اس میں 1 پیالی املی کا گاڑھا رس ملادیں

٭ پھر ایک مٹی کی ہانڈی میں املی، آلو بخارے، 1 پیالی چینی یا گڑھ، 10 عدد ابلے بادام، 2 کھانے کے چمچ باریک کٹی اردک، 10 عدد ثابت لال مرچ، 1 چائے کا چمچ کلونچی اور ½ پیالی سفید سرکہ ملا کر ہلکی آنچ پر پکالیں۔

٭ جب چٹنی گاڑھی ہوجائے تو اسے اتار کر ٹھںڈا کریں اور حسب ذائقہ نمک ملا کر مرتبان میں رکھ دیں، مزے دار آلو بخارے کی چٹنی تیار ہے۔

image courtesy ,,,,google images

No comments