لاہوری سٹیم چرغہ
Ingredients
اجزا
سالم چکن ایک عدد
ادرک لہسن پیسٹ دو چائے کے چمچ
دہی (پھنٹی ہوئی) آدھا کپ
ثابت دھنیا(بھنا اور کٹا) آدھا چائے کا چمچ
زیرہ (بھنا اور کٹا) آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ(بھنی اور کٹی) آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
تیل دو کھانے کے چمچ
اورنج فوڈ کلر حسب ضرورت
تیل ایک لیٹر (فرائی کیلئے)
Method
ترکیب :
ایک پیالے میں دہی ڈالیں اور اس میں تمام مصالحے اچھی طرح مکس کریں۔
یہ مکس مصالحہ چکن پر اچھی طرح لگا کے آدھا گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
کڑاہی میں تیل درمیانہ آنچ پر گرم کرکے اس میں چکن کو فرائی کر لیں، جب چکن ہر طرف سے ٹھیک طرح فرائی ہو جائے تو اسے آدھاگھنٹہ کیلئے سٹیمر میں سٹیم دیں۔
اسے لیموں، ہری مرچ کے ساتھ گارنش کرکے گرم نان اور رائتہ کے ساتھ سرو کریں۔

No comments